ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : قسمت کا حال بتانے کے نام پرنجومی خاتون نے ایک گھریلو خاتون سے لوٹ لیے 7 لاکھ روپے کے زیورات

اڈپی : قسمت کا حال بتانے کے نام پرنجومی خاتون نے ایک گھریلو خاتون سے لوٹ لیے 7 لاکھ روپے کے زیورات

Mon, 08 Mar 2021 22:24:28    S.O. News Service

اڈپی 8 / مارچ (ایس او نیوز) نیتّور کی رہنے والی لکشمی نامی خاتون نے اڈپی ٹاون پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اپنے آپ کو جیوتش کہلانے والی ایک خاتون نے  قسمت کا حال  بتانے کے  نام پر اس سے 7 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے ہیں۔

    لکشمی کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون نے اسے بتایا کہ کسی نے اس پر کالا جادو کیا ہے۔ وہ علم نجوم کے ذریعے اس کی قسمت کا حال اور مستقبل کے بارے میں بتائے گی۔ اس کے لئے 'لکشمی پوجا' کرنی ہوگی ، لہٰذا 15ہزار روپے نقد اور تمام زیورات اس کے سامنے لائے جائیں۔ اس کی بات مانتے ہوئے لکشمی نے نقد رقم اپنے زیورات کا ڈبہ اس کے حوالے کیا۔ جب وہ جیوتش خاتون پوجا کی کارروائی کرکے چلی گئی تو لکشمی نے زیورات کا ڈبہ کھول کر دیکھا اور اس کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔ کیونکہ ڈبے میں سے تمام زیورات اڑا لیے گئے تھے۔

    اڈپی پولیس نے دھوکہ دہی کا کیس رجسٹر کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: